اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر ادکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصاویر میں انہیں نیلی ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ مادھوری کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا گیا تھا۔
اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصویریں شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے نیلے اور گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
سونیا حسین نے خوبصورت لباس کے ساتھ حسین جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ رہے ہیں۔اداکارہ کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا۔


سلمیٰ نامی صارف نے لکھا کہ آپ تو مادھوری لگ رہی ہیں۔نسیم بیگ نامی صارف نے لکھا کہ دوسری تصویر میں آپ کی مُسکراہٹ مادھوری کے جوانی کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے۔
کرن خان نامی صارف نے لکھا کہ آخری تصویر میں آپ مادھوری ڈکشٹ جیسی لگ رہی ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ مادھوی سے بہت مِل رہی ہیں۔جبکہ عائشہ نامی صارف نے کہا کہ سونیا حسین مادھوری سے زیادہ پریانکا چوپڑا لگ رہی ہیں۔

سونیا حسین کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago