ندا یاسر نے اپنے مداح کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ندا یاسر پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان ہیں.۔ انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز ماڈلنگ سے کیا، بعد ازاں انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت مزاحیہ ڈرامے نادانیاں سے ملی۔

ندا یاسر ان دنوں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض انجام دیں رہیں جسے عوام کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے بلکہ یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا یہ شو خواتین کا پسندیدہ شو ہے۔

چند روز قبل ندایاسر کسی جگہ پر موجود تھی جہاں ان کے مداح ان سے ملنے کے بعد ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتے تھے جسے ندا نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ وہ مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


تاہم اب ندا کی مردوں کے ساتھ تصاویرنہ بنوانے کے حوالے سے ان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں ندا یاسرنے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ان کا یہ اصول ہے کہ وہ کبھی مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی وہ فیملی کے ساتھ اور لڑکیوں کے ساتھ تصویر بنوا لیں گی اس کی انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کسی مرد کے ساتھ کوئی شوبز شخصیت تصویر بنوالیتی ہیں تو وہ کسی میگزین میں اس طرح شائع ہوتی ہیں کہ ملئے میرے دوست سے، اسی وجہ سے وہ ان سب سے دور رہتی ہیں۔