دعا زہرہ کیس، عدالت نے کتنے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا؟ بڑی خبر

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے پنجاب آکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کیس میں اسٹیٹ بینک کو 20 مشکوک افراد کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی ، جوڑے کی مدد کرنے اور پناہ دینے والے 23 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ بازیابی کیس میں آئی جی سندھ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حساس اداروں سے تکنیکی مدد لی جا رہی ہے ،

ملزمان کو مدد اور پناہ دینے والے 23 افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، اسٹیٹ بینک کو 20 مشکوک افراد کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، نادرا کو بھی مشکوک افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کہہ دیا گیا ۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک افراد کے نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا گیا ہے ، مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کو خط لکھے گئے ہیں ، محکمہ داخلہ پنجاب اور کے پی کے سے تعاون کیلئے درخواست کی گئی ہے ،

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دعا کو پولیس سے بچانے کے لیے لوکیشن بار بار تبدیل کی جا رہی ہے ، اس وقت 5 ٹیمیں خیبرپختونخوا ، ایک آزاد کشمیر ، ایک لاہور اور لوئر پنجاب میں ہے ، دعا کو وسیم نامی شخص کی گاڑی میں بالا کوٹ منتقل کیا گیا ، پولیس نے اس گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے ، دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر 50 گھروں کی تلاش لی گئی ہے جب کہ دعا زہرہ اور اس کے مبینہ شوہر سے متعلق آئی جی ریلوے کو بھی معلومات دی گئی ہیں ، ریلوے اسٹیشن پر دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔

Recent Posts

قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیرپور تھانہ سوارہ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین…

2 mins ago

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ…

8 mins ago

عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لی

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘…

13 mins ago

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل…

28 mins ago

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا…

35 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر…

42 mins ago