اقرا عزیز کے بیٹے کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کتنی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے بیٹے کبیر حسین نے بھی سوشل میڈیا کی دُنیا میں قدم رکھ دیا۔یاسر اور اقرا کے بیٹے کا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبیر حسین کے نام سے آفیشل اکاؤنٹ بن گیا ہے۔
کبیر حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 22 پوسٹس کی ہیں جن میں کبیر حسین کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انتہائی کم عرصے میں کبیر حسین کو 90 ہزار کے قریب صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ کبیر نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف اپنے والدین کو فالو کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب کبیر حسین کی انسٹا بائیو میں لکھا ’اپنے امّاں ابّا کا بیٹا‘۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ برس ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔