کانز کی تقریب میں دیپیکا پڈوکون نے کیا کیا لُک اپنائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کانز فیسٹیول میں مختلف لُک اپنائے۔اداکارہ دپیکا کے کانز فیسٹیول میں اپنائے جانے والے ہرلُک کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے کانز فلم فیسٹیول میں کبھی سیاہ تو کبھی سفیف اور کبھی اورنج لباس میں جلوے بکھعتی ہوئی نظر آئیں۔
اداکارہ دپیکا کا مختلف رنگوں پر مشتعمل فراک میں بھی دیکھا گیا۔ تاہم بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کانز کی اختتامی تقریب میں ٹریڈیشنل لک اپنا لیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ دپیکا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کے تمام لُک پر ایک نظر ڈالی جا سکتی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصایر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سفید ساڑھی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ان کی اس ساڑی کو مشہور ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکوناس سال کانس فلم فیسٹول میں چھائی رہیں وہ اپنے ہر لُک میں بے حد خوبصورت لگیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی کچھ اسٹننگ تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

دیپیکا پڈوکوناپنی تازہ ترین تصاویر میں فرانس کی سڑکوں پر نظر آرہی ہیں ساتھ ہی، انہوں نے بلیک ہائی نیک ٹاپ کے ساتھ چیکڈ لانگ لینتھ شارٹس پہن رکھا ہے دیپیکا پادوکون اس لُک میں بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے ساتھ ہی بلیک لیدر شو اور پونی کے ساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا ہے انہوں نے ہاتھوں میں ایک بلیک رنگ کا بیگ بھی کیری کیا ہے۔
دیپیکا پڈوکونمنیمل میک اپ میں کافی اچھی لگ رہی ہیں۔
کانس فلم فیسٹول کی شروعات مئی سے ہوئی ہے اور دیپیکا پاڈوکون پہلے دن ریڈ کارپیٹ پر ساڑی میں نظر آئی تھیں۔ وہیں، اگلے روز ان کا ریڈ گاون میں اسٹننگ لُک وائرل ہوا تھا۔