عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حکمت علمی تیار کرلی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حکمت علمی تیار کرلی گئی، پی ٹی آئی کے کارکن ریگولر اور سوشل میڈیا کو مانیٹر کریں، گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی احتجاج کے لیے گھروں سے نکل پڑیں، سینئر پی ٹی آئی رہنما کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر حکمت علمی تیار کر لی گئی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر شہرام ترکئی نے پشتو میں جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ریگولر اور سوشل میڈیا کو مانیٹر کریں، گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی احتجاج کے لیے گھروں سے نکل پڑیں۔شہرام ترکئی نے کارکنوں کی ہدایت کی کہ چاہے دن ہو یا رات، چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر فوری احتجاج کے لیے نکلیں۔

جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی کی گئی تو اگلے حالات کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان کمر بستہ رہیں، اگر ایسا ہوا تو بھرپور احتجاج کی تیاری رکھیں، اس کے لیے سب تیار رہیں۔گزشتہ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بند کمروں میں عمران خان کے قتل کی سازش بنائی گئی ہے، اگلے 24 گھنٹے کے اندر ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔بابر اعوان نے کہا تھا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ دیکھے گئے، غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا بولا جائے گا اور اس دوران ان کی جان لینے کا خدشہ ہے۔
اس کے بعد اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے، پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

2 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago