انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء 9مئی والوں کے نہیں بلکہ 29 مئی والوں کا ساتھ دیں کیونکہ وکلاء نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور انصاف کی فراہمی میں اپنا رول ادا کیا ہے، مسلم لیگ( ن) عدلیہ اور وکلاء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، مہنگائی میں کمی کے لئے کوشاں ہیںSIFC کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار بونیر کی حلف برداری تقریب کے بعد کیا ۔

‘صباح نیوز” کے مطابق انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملک کی خوشحالی، سرمایہ کاری اور معیشت کی مضبوطی کے لئے کام کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام اور عوام کے مسائل پر توجہ دینا چاہیے بدقسمتی سے وہ اڈیالہ جیل سے فارغ نہیں۔ اب کیبنٹ کی میٹنگ بھی پشاور کی بجائے راولپنڈی اسلام آباد اڈیالہ کی حدود میں ہونے لگے ہیں۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

3 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

21 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

32 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago