گستاخانہ بیان بی جے پی کے گلے پڑگیا قطر ، کویت ، ایران میں بھارتی سفیروں کی طلبی امارات، سعودیہ و دیگرمسلم ممالک میں ”بائیکاٹ انڈیا” کی مہم چل پڑی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پرمسلم ممالک میں شدید ردعمل ،قطر ، کویت اور ایران میں بھارتی سفیروں کو طلب کرلیاگیا،سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، دوسری جانب مصر، سعودی عرب،

قطر، بحرین اورکویت و دیگر عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم بھی چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخلیلی نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں بھارتی شہروں میں بھی احتجاج اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمتعدد افرادکوگرفتارکرلیا۔کانپور میں احتجاج کی کال پر سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے،گذشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ادھر بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کردیا گیا۔یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے شدید ردعمل کے بعد پارٹی ترجمان نوپور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اس کے علاوہ نئی دہلی میں بی جے پی کے میڈیا ہیڈ نوین جندال کو بھی گستاخانہ ٹوئٹ پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 mins ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

39 mins ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

51 mins ago

مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر…

1 hour ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

2 hours ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

2 hours ago