پاکستان کی صف اول کی اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ،ویڈیو پیغام جاری کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے آخر کار گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیاہے . تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا ”کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں .

“ فضا علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پرگردش کرنے والی ان کی اور سجاد علی کی شادی کی خبروں پر کہا سجاد علی صاحب میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے استادوں کی طرح ہیں . وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے، ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے . اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں . فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا . “ اسی ویڈیو میں فضا علی نے اپنی اور عامر لیاقت حسین کی شادی پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کبھی میری شادی عامر لیاقت سے کرادی جاتی ہے کبھی کہاجاتا ہے نکاح پر نکاح کرلیا . کبھی میری شادی سابق صدر آصف زرداری سے کرادی جاتی ہے تو کبھی وزیراعظم عمران خان میرے شوہر بنادئیے جاتے ہیں . اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کا نام لیے جانے پر بھی وضاحت کی اور کہا نہ تو ان کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کے ساتھ شادی کی ہے . فضا علی نے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے . انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ آپ لوگ رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا نہ کریں . اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں فضا علی نے لکھا براہ مہربانی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں . شاید سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے اللہ کو، میں نے بھی اور آپ نے بھی . . .

متعلقہ خبریں