دعا منگی کیس کا فرار ملزم زوہیب قریشی گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)دعا منگی کیس کے فرار ملزم زوہیب قریشی کو کشمور سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا . زوہیب قریشی کی گرفتاری سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا .


پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا .
گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے .
یاد رہے کہ ملزم زوہیب قریشی عدالت میں پیشی کے بعد جیل واپس جاتے ہوئے طارق روڈ میں شاپنگ مال سے فرار ہوا تھا . واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں