سلمان خان کو ملنے والے خط سے گینگسٹر لارنس بشنوئی لاعلم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط کے سلسلے میں دہلی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی تھی کیونکہ اُنہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا تھا .


گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ سلمان خان کے لیے خط کس نے لکھا ہے . ‘خط میں بتائے گئے گولڈی برار کے نام کے بارے میں پوچھے جانے پر بشنوئی نے کہا کہ برار کی اداکار سے کوئی دشمنی نہیں اور انہیں دھمکی دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی . ‘
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی، جن کے گینگ نے 29 مئی کو گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا، اُنہوں نے سال 2018 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی . یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے .
ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا . خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں