کانز ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں کب دکھائی جائیگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ہدایت کار، رائٹر و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ‘جوائے لینڈ’ دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے .
کانز ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں کب دکھایا جائےگا؟ اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے اپنی انسٹا پوسٹ سے جواب دے دیا ہے .


صائم صادق نے اپنی انسٹاپوسٹ میں بتایا کہ فلم جوائے لینڈ کو پاکستان، برطانیہ ، امریکہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں کے فیسٹیول میں پیش کیا گیا بعدازاں جلد اور صحیح وقت پر اسے سنیما میں بھی دکھایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں