ظہیر اقبال کا سوناکشی سنہا سے سرِ عام محبت کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی محبت میں گرفتار ہونے اور منگنی سے متعلق زیرِ گردش افواہیں اب سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
عرصہ دراز سے سوناکشی سنہا اور اُن کے دوست ظہیر اقبال سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں کہ یہ جوڑی دوستی کے نہیں بلکہ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہے۔
اِن افواہوں سے متعلق اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے کبھی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ھارتی میڈیا کی جانب سے اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ظہیر اقبال نے اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا ہے۔
ظہیر اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پر سوناکشی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے اور ساتھ میں انہوں نے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zaheer Iqbal (@iamzahero)


سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے لیے کی گئی خصوصی پوسٹ میں ظہیر اقبال نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک سونز، مجھے اِن حرکتوں پر نہ مارنے کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘

انہوں نے سوناکشی سنہا اور اپنے مستقبل سے متعلق مزید لکھا ہے کہ ’بہت سارا کھانا، پیار اور ہنسی ہمارے لیے ہیں۔‘