مراد سعید نے بنی گالہ میں کرکٹ شروع کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر مراد سعید کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
Murad Saeed spending time with Kaptaan’s Tigers who are at Bani Gala to protect Imran Khan against Imported Govt’s goons. Today, he played Cricket with them to lift their spirits and he hits one out of the part just like he used to in Parliament against PPP & PMLN @MuradSaeedPTI pic.twitter.com/85aEgSqXl9
— PTI (@PTIofficial) June 8, 2022
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’مراد سعید کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے بنی گالہ میں موجود ہیں۔‘
کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ ’آج، مراد سعید نے ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور اُنہوں نے ایک ایسا شاندار شاٹ لگایا جس طرح وہ پارلیمنٹ میں پی پی پی اور پی ایم ایل این کے خلاف لگاتے تھے۔‘