عاصم اور میرب کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ماہ نامور گلوکارعاصم اظہر نے ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تھا۔
عاصم اظہر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی اکثر تصاویر اور ویڈیو شئیر کرتے ہیں ، جنھیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے۔میرب علی نے گزشتہ روز اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)


اس تازہ ترین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اور میرب کو کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانے کا انتظار کررہے ہیں۔اس موقع پر عاصم اظہر نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ جبکہ میرب نے لائٹ نیلے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہیں اور دونوں خوشگوار موڈ میں انجوائے کر رہے ہیں۔
میرب علی کی جانب سے شئیر کی گئی اس تصویر کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔واضح رہےکہ ماضی میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی ، جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔