ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

(قدرت روزنامہ)ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شرکت کریں گے- دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی- . .

متعلقہ خبریں