آپ ڈپریشن کا شکار ہیں؟ یہ غذائیں علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے .
یہ کہنا آسان نہیں کہ کھانے یا پینے کی کون سی غذائیں آپ کے ڈپریشن کا علاج کر سکتی ہے، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے، آپ کے دماغ کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال ضروری ہے .


کون سی غذائیں استعمال کریں؟
وٹامن سی: ترنجی پھل، ہری سبزیاں اور دیگر پھل اور سبزیاں .
وٹامن ڈی: مچھلی، جھینگے، انڈے اور دودھ، پھلوں کے رس اور اناج سے بنی مصنوعات .
بی وٹامنز: سرخ گوشت، مچھلی، انڈے، دودھ کی مصنوعات، دلیہ اور پتوں والی ہری سبزیاں .
میگنیشیم، سیلینیم اور زنک: خشک میوے، بیج، دلیہ، ہری سبزیاں اور مچھلی .
کاربوہائیڈریٹس: بھوسی والی روٹیاں اور دلیہ، لال چاول، باجرا، پھلیاں اور نشاستہ دار سبزیاں ، آلو، مکئی،مٹر .
بغیر چربی کا سرخ گوشت، مرغی کا گوشت، انڈے اور پھلیاں .
بغیر چربی کا سرخ گوشت، مرغی، انڈے، دودھ کی مصنوعات، سویابین اور بیج .
اومیگا -3فیٹی ایسڈز: مچھلیاں، اخروٹ، گوبھی، پالک، گرما، کنولا اور السی کا تیل .
اومیگا -6فیٹی ایسڈز:مرغی، انڈے، اناج اور سبزیوں کا تیل .
پانی
دماغ کے لیے آخری اہم چیز پانی ہے، ہمارے دماغ کا سب سے بڑا حصہ پانی پر ہی مشتمل ہے، پانی میں معمولی سی کمی بھی آپ کو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے، جیسا کہ چڑچڑا پن اور توجہ کے ارتکاز میں کمی وغیرہ .

. .

متعلقہ خبریں