آپ ڈپریشن کا شکار ہیں؟ یہ غذائیں علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔
یہ کہنا آسان نہیں کہ کھانے یا پینے کی کون سی غذائیں آپ کے ڈپریشن کا علاج کر سکتی ہے، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے، آپ کے دماغ کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال ضروری ہے۔
کون سی غذائیں استعمال کریں؟
وٹامن سی: ترنجی پھل، ہری سبزیاں اور دیگر پھل اور سبزیاں۔
وٹامن ڈی: مچھلی، جھینگے، انڈے اور دودھ، پھلوں کے رس اور اناج سے بنی مصنوعات۔
بی وٹامنز: سرخ گوشت، مچھلی، انڈے، دودھ کی مصنوعات، دلیہ اور پتوں والی ہری سبزیاں۔
میگنیشیم، سیلینیم اور زنک: خشک میوے، بیج، دلیہ، ہری سبزیاں اور مچھلی۔
کاربوہائیڈریٹس: بھوسی والی روٹیاں اور دلیہ، لال چاول، باجرا، پھلیاں اور نشاستہ دار سبزیاں ، آلو، مکئی،مٹر۔
بغیر چربی کا سرخ گوشت، مرغی کا گوشت، انڈے اور پھلیاں۔
بغیر چربی کا سرخ گوشت، مرغی، انڈے، دودھ کی مصنوعات، سویابین اور بیج۔
اومیگا -3فیٹی ایسڈز: مچھلیاں، اخروٹ، گوبھی، پالک، گرما، کنولا اور السی کا تیل۔
اومیگا -6فیٹی ایسڈز:مرغی، انڈے، اناج اور سبزیوں کا تیل۔
پانی
دماغ کے لیے آخری اہم چیز پانی ہے، ہمارے دماغ کا سب سے بڑا حصہ پانی پر ہی مشتمل ہے، پانی میں معمولی سی کمی بھی آپ کو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے، جیسا کہ چڑچڑا پن اور توجہ کے ارتکاز میں کمی وغیرہ۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago