وہ وقت گزر گیا جب وزیر اعظم سویا ہو اور ڈالر مہنگا ہو جائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ وقت گزرگیا جب وزیراعظم سویا ہواور ڈالرمہنگا ہوجائے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے باوجود وزیراعظم عوام کے ریلیف کا سوچ رہے ہیں، وہ وقت گزرگیا جب وزیراعظم سویا ہواور ڈالرمہنگا ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، پنشنرز کیلئے بھی خوشخبری آرہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی دی ہوئی مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بجٹ سے ملک میں معاشی استحکام ہو گا اورغریب کو ریلیف ملے گا، زراعت آئی ٹی، صنعت اور نوجوانوں کے لیے تاریخی اعلانات کرنے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ وقت ختم ہوگیا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہو اور وزیر اعظم کو علم نہ ہو، اب ٹماٹر، آلو اور پیاز ہر چیز سستی ہوگی، عوام کاروباری حلقوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے بارے میں سوچ رہی ہے وزیراعظم رات کو سوتے نہیں ہیں۔