پوسٹ مارٹم کیلئے عامر لیاقت کی فیملی کو مجبور نہ کریں، شرمیلا فاروقی

کراچی (قدرت روزنامہ)رکنِ صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے اُن کی فیملی کو مجبور نہیں کرنا چاہیے۔
شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم اور تدفین سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔


شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ’پوسٹ مارٹم میت کے خاندان کا خصوصی حق ہونا چاہیے، اگر وہ اپنے مرحوم کا پوسٹ مارٹم کروانا نہیں چاہتے تو اُن کی اس خواہش کا احترام کریں اور لاش لواحقین کو دے دیں۔‘
واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر اور ایم این اے عامر لیاقت کی تدفین اور نماز جنازہ کا معاملہ الجھ گیا ہے۔عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس سرجن کی رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم سے متعلق فیصلہ ہوگا۔وکیل اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا بیرونی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔