مہوش حیات نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو بارات لانے کی دعوت دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا کرش امریکی معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اگر بارات لانا چاہتے ہیں تو چاہے لے آئیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف صحافی سہیل واڑئچ کی جانب سے مہوش حیات کا ایک انٹرویو لیا گیا جس میں مہوش حیات کے زندگی گزارنے کے طور طریقوں، ہر آنے والے دن کی روٹین اور اُن کی نجی و پیشہ ورانہ زندگی پر تفصیل سے بات کی گئی۔انٹرویو کے دوران جیو کے صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ وہ رومانٹک لڑکی ہیں یا بہت سنجیدہ ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ بہت پیشہ ور اور سنجیدہ لڑکی ہیں، اُن کی زندگی میں آنے والے جیون ساتھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ بہت رومانٹک ہو کیوں کہ وہ رومانٹک نہیں ہیں، زندگی متوازن بنانے کے لیے اُن کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے۔‘

سہیل واڑئچ کا مزید پوچھنا تھا کہ کیا مہوش حیات کو کسی پر کرش رہا ہے، اُن کا پسندیدہ مرد کون ہے ؟

جس پر مہوش حیات نے شرماتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں لیونارڈو ڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اُنہیں بہت پسند ہیں، اگر رونارڈو اُن کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں۔‘سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے پوچھا کہ کیا انہیں پاکستان میں کوئی حسین مرد نہیں ملا، ایسا کوئی خوش نصیب پاکستان میں نہیں ہے کیا؟جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر اُن کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں۔‘