جنت مرزا کونسی اداکارہ کو ’ٹَف ٹائم‘ دیں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ شوبز میں مہوش حیات کے برابر جانے کی کوشش کریں گی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جو کہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پروگرام کا ہے جس میں جنت مرزا نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔
احمد علی بٹ نے جنت مرزا سے پوچھا کہ وہ اب شوبز میں آگئیں ہیں تو اپنے کام سے دیپیکا پڈوکون اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کو مشکل وقت دیں گی؟
اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’دیپیکا پڈوکون کو تو بالکل نہیں دوں گی کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میں ہی رہ کر کام کریں گے‘۔
جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’مشکل وقت کسی کو نہیں دوں گی لیکن مہوش حیات کے برابر جانے کی کوشش ضرور کروں گی‘۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’جتنا اچھا کام مہوش حیات نے کیا ہے، میں بھی ویسا ہی کام کرنا چاہوں گی‘۔