گھوڑے نے مالک کو راتوں رات شہرت دلا دی

آئرلینڈ(قدرت روزنامہ)آئرلینڈ میں اصطبل کے مالک کو اس کے ایک گھوڑنے نے راتوں رات شہرت دلا دی . ڈبلن میں واقع اصطبل میں ایک گھوڑے کی گردن پر دنیا کے مقبول ترین پاپ گلوکار ایلوس پریسلے کی تصویر نظر آئی جس کے بعد اس گھوڑے کو خریدنے والوں کی بڑی تعداد اس کے مالک سے رابطہ کر چکی ہے .


ایلن او ریلی ڈبلن میں گھوڑے پالنے اور ان کی خریدو فروخت کا کام کرتے ہیں . 36 سالہ ایلن کے مطابق وہ اپنے فارم میں موجود تھے جب ان کی 5 سالہ گھوڑے ڈیلی نے ان کے ساتھ لگی باڑ سے اپنی گردن کھجائی . اچانک انہیں اندازہ ہوا کہ ڈولی کی گردن پر سفید اور سیاہ بالوں سے ایلوس پریسلے کی تصویر بن رہی ہے .
اپنے اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے دوستوں اور رشتہ داروں کو ڈولی کی تصویر بھیجی اور سب نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی گردن پر ظاہر ہونے والے نقش و نگار بالکل ایلوس پریسلے کے چہرے اور بالوں سے مشابہت رکھتے ہیں . اس تصدیق کے بعد ایلین نے اس گھوڑے کی تصاویر آن لائن بھی شیئر کیں .
تصاویر شیئر ہونے کے بعد نہ صرف لوگ اس گھوڑے کو دیکھنے آ رہے ہیں بلکہ ایلن کی امیدوں سے زیادہ اس کی قیمت بھی لگا رہے ہیں . ایلوس پریسلے 60 کی دہائی میں دنیا کے امیر ترین اور مقبول ترین گلوکار تھے . ان کے بالوں کے اسٹائل کو دنیا بھر میں کاپی کیا گیا . وہ 1977 میں انتقال کر گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں