سونیا حسین کا عامر لیاقت کے انتقال پر ویڈیو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے معروف سیاست دان اور میزبان عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال پر ردِ عمل دیا ہے۔
سونیا حسین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 10 منٹ 18 سیکنڈ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ناصرف عامر لیاقت حسین کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے بلکہ موت سے قبل جاری اُن پر تلخ حالات کا بھی ذکر کیا ہے۔
سونیا حسین کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’مجھے اتنے دنوں سے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر کیا لکھوں، کیا میسج شیئر کروں، میں نے جب عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سنی تو سب سے پہلے میرے ذہن میں آیا تھا کہ یہ ایک جعلی خبر ہوگی‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)


اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ خبر جب میں نے بہت سے افراد کے ساتھ شیئر کی تو کچھ نے افسوس تو کچھ نے کہا کہ اچھا ہوا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔‘
انہوں نے لوگوں کے رویوں پر حیرانی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کوئی بھی شخص کسی کی موت پر ایسے کیسے کہہ سکتا ہے کہ اچھا ہوا وہ چلا گیا، مجھے شدید دُکھ ہے۔‘
سونیا حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین کی ٹی وی کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین نے ٹی وی چینلز کو اپنے شوز کے ذریعے پیسے کما کر دیئے، ان کے شوز کی بہترین ریٹنگ آتی تھی‘۔اپنے اس ویڈیو پیغام میں سونیا حسین کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کا نام لیے بغیر اُن پر کڑی تنقید بھی کی گئی۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار دیکھ رہی ہوں کہ شادی کے بعد بھی ایسے ذاتی لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا سکتے ہیں، انسان کس چیز پر یقین کرے؟ شادی کرنے کا یا ایسے نکاح کا کیا فائدہ جو آپ کو محفوظ محسوس نہ کروا سکے؟ ایسے رشتے میں بندھنے کا کیا فائدہ جب آپ خود کو محفوظ ہی نہ سمجھیں۔‘