ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا پر بات ہوئی، وزیر خارجہ بلاول

ایران (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے لئے بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے، ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا اور نئی بلندیوں پر لےجانا ہماری ترجیح ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago