ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے کا ہو گیا جو کہ ملکی تاریخ میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کی نئی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی ۔
ادھر ڈالر اور بجلی کی قیمتوں کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ، فی تولہ سونا 650 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپےہوگیا ، 10گرام سونا 557 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز عوام کے لیے ایک اور بری خبر یہ بھی آ ئی تھی کہ ملک میں بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت صارفین کو جون کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا ، فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا تاجر 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دے گا ، 30 ہزارسے 50 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا 5 ہزار ٹیکس دے گا ، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے بجلی کے بل والا 10 ہزار روپے ٹیکس دے گا ، کار ڈیلروں اور مہنگی گھڑیاں بیچنے والوں پر 50 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔

Recent Posts

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

17 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

26 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

37 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

46 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

58 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

1 hour ago