انٹر بینک میں ڈالر 206 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ آج بھی جاری ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے . ڈالر انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 206 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے .


انٹر بینک میں 2 ماہ میں ڈالر 186 سے 206 روپے تک چلا گیا ہے .
دوسری جانب پی ایس ایکس میں دن کے آغاز پر کاروبار کا مثبت رحجان دیکھا گیا تاہم بعد میں ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی . پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈریڈ انڈیکس 189 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 690 کی سطح پر موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں