مونس الہیٰ کا منی لانڈرنگ مقدمہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے . وکیل مونس الہٰی عامر سعید کا کہنا ہے کہ مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے .


مونس الہٰی کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفتیش کیے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے .
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے . واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا .
ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا .
دوسری جانب مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، جو کرنا ہے کر لو، میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں . انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا، حکومت تشدد کرے، مقدمات بنائے لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے .

. .

متعلقہ خبریں