عمران خان واپس آجائیں تو ہر مشکل سے نکال سکتے ہیں اتنا بھروسہ ہے کپتان کی ایمانداری پر:ثمینہ پیرزادہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر پورا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار میں واپس آجائیں تو پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے ملکی سیاسی صورتحال اور مہنگائی سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ، “ اگر آج عمران خان واپس آجائیں تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہرمشکل سے نکال سکیں۔ اتنا بھروسہ ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر“۔


موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ بھیک کا کٹورا توڑ کر کپتان کو واپس لاؤ اور ٌھر دیکھو ہم کیا کرتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیسوں کے بغیر کاروبار کیسے چلے گا، ملک کو اگر مسائل سے نکالنا ہے تو صاف شفاف انتخابات واحد حل ہے۔


ثمینہ پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جمہوریت کا حسن ہی اختلاف رائےہے اور دوسروں کے نقطہ نظر کا احترام ہی پڑھے لکھے معاشرے کی علامت ہے۔مجھے بھی حق ہے اپنی رائے کا اور آپکو بھی۔