جنت مرزا کس اداکارہ کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟ ٹک ٹاکر نے نام بتا دیا

(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کسی تعریف کی محتاج نہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین ان کے نام سے واقف ہیں .

حال ہی میں نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات جیسا کام کرنے کی خواہشمند ہیں .

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جو کہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پروگرام کا ہے، جس میں جنت مرزا نے بطورِ مہمان شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مہوش حیات کے برابر جانے کی کوشش ضرور کروں گی .

حال ہی میں جنت مرزا کی پنجابی گانے پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی .

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں .

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور اپنے کمنٹس دے کر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں