جائیداد میں خواتین کے قانونی و شرعی حصہ کی تقسیم کا قانون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن کا قانون نافذ ہوچکا ہے جس کے تحت اب عام سائل کو بغیر کسی وکیل اور پیچیدہ چارہ جوئی کے با آسانی “نادرا” سے مطلوبہ سرٹیفکیٹس کا اجراء کردیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں بلوچستان چائلڈ میرج ایکٹ، وائیلنس اگینسٹ وویمن، ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ اور وویمن پراپرٹی ایکٹ سمیت حقوق نسواں کے تحفظ و بہبود سے متعلق قانون سازی کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں قانون سازی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسے قوانین کی تشکیل پر کام جاری ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو ہو اور یہ قوانین صنفی امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو آئین پاکستان میں موجود بنیادی حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں۔ ملاقات میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو بتایا کہ ترکہ و جائیداد میں خواتین کے قانونی و شرعی حصہ کی تقسیم کے لئے علیحدہ سے وویمن پراپرٹی ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے جبکہ کم عمری کی شادی، گھریلو تشدد کی روک تھام اور حال ہی میں منظور شدہ ہوم بیسڈ ورکرز بل میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری ترامیم مطلوب ہیں اس سلسلے میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن لیگل ڈرافٹنگ و جملہ تکنیکی معاونت کے لئے تیار ہے فوزیہ شاہین نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ کے انتظامی بلاکس میں خواتین کے الگ واش رومز نہیں ہیں جس کی وجہ سے مختلف محکموں میں کارہائے کی انجام دہی کیلئے آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فوزیہ شاہین نے بتایا کہ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار سمیت ایسی سرکاری ملازمتیں جہاں خواتین کو 5 فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتوں کے لئے اہل قرار نہیں دیا جاتا ان محکموں کے حکام کے سامنے سپریم کورٹ آف پاکستان اور اس ضمن میں جاری ہونے والے احکامات رکھے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مخصوص روایات کے تناظر میں خواتین سے متعلق قانون سازی کے بعض معاملات التواء کا شکار ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ اراکین قانون ساز اسمبلی کو بہتر طور پر قائل کرکے پرو وویمن لیجسلیشن پر کام تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے یقین دلایا کہ وویمن پارلیمنٹرین کاکس اور کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن، سمیت انسانی حقوق کے تحفظ اور خواتین کو سیاسی و سماجی فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے کے لئے کام کرنے والی تنظمیوں کی مشاورت سے موثر قانون سازی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

8 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

23 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

34 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

50 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

1 hour ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

1 hour ago