کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان و گلوکار محسن عباس حیدر کی جانب سے رکنِ قومی اسبملی عامر لیاقت حسین کی وفات پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے .
اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بُک پر میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے .
اُن کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کا نام لیے بغیر تنقید بھی کی گئی ہے .
اداکار کا کہنا ہے کہ ’اگر ایسی قابلِ اعتراض ویڈیوز مرحوم نے اُس لڑکی کی لیک کی ہوتیں تو یقیناََ ہم اور NGO's عورت مارچ کے حمایتی سب مل کر سخت سے سخت سزا کی ڈیمانڈ کرتے، مگر . . . . . . مرد اور عورت واقعی برابر نہیں ہیں . ‘
واضح رہے کہ متعدد حلقوں کی جانب سے تاحال عامر لیاقت حسین کی موت کا سبب اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو ٹھہرایا جا رہا ہے .
اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’نکاح بہت پاکیزہ رشتہ ہے، ایسے نکاح کا کیا فائدہ جس کے بعد بھی آپ کی لمحات کی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر اور انسان کی عزت محفوظ نہ ہو . ‘
. .