ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوستوں نے اُن کی ڈرنک میں منشیات ملائی تھی .
تجربہ کار اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو حال ہی میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا .
تاہم پوچھ گچھ کے دوران سدھانت کپور نے پولیس کو بتایا کہ وہ منشیات کے بارے میں نہیں جانتے تھے بلکہ اُن کے دوستوں نے اُن سے منشیات کا استعمال کروایا تھا .
سدھانت کپور نے دعویٰ کیا کہ ان کے مشروب میں منشیات شامل کی گئی تھی لیکن وہ اس کے بارے میں نہیں جانتے تھے .
واضح رہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلور کے پارک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا تھا .
حکام نے بتایا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے ہوٹل میں منشیات لی تھی یا باہر منشیات لے کر پارٹی میں آئے تھے .
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سدھانت کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈیٹا کی ریکوری کے لیے بھیجا گیا ہے، پولیس ہائی پروفائل کیس میں منشیات کی فروخت کے زاویے کی جانچ کر رہی ہے .
گرفتاری کے ایک دن بعد سدھانت کپور سمیت دیگر چار گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا .
ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ نے بتایا تھا کہ سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید پیش ہونا پڑے گا .
ان کا کہنا تھا کہ سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے .
. .