اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا فوٹو شوٹ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر ادکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ مادھوری کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا گیا تھا۔
اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصویریں شیئر کی تھیں۔

سونیا حسین نے خوبصورت لباس کے ساتھ حسین جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ رہے ہیں۔


اداکارہ کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا۔
سلمیٰ نامی صارف نے لکھا کہ آپ تو مادھوری لگ رہی ہیں۔نسیم بیگ نامی صارف نے لکھا کہ دوسری تصویر میں آپ کی مُسکراہٹ مادھوری کے جوانی کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے۔
کرن خان نامی صارف نے لکھا کہ آخری تصویر میں آپ مادھوری ڈکشٹ جیسی لگ رہی ہیں۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ مادھوی سے بہت مِل رہی ہیں۔
جبکہ عائشہ نامی صارف نے کہا کہ سونیا حسین مادھوری سے زیادہ پریانکا چوپڑا لگ رہی ہیں۔

سونیا حسین کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

4 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

4 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

4 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

4 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

5 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

5 hours ago