پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ
پشاور(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزمیں جنریٹر کے استعمال سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نسبت سی این جی اب بھی بہت سستی ہے۔