لسبیلہ (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام آف لسبیلہ جام کما ل خا ن عالیا نی نے کہا ہے کہ سر دار صالح بھو تا نی اپنی کمزوروں کو چھپا نے کے لئے لو گو ں کو نئے ضلع کی لا ل بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے ، اب ہر فور م پر مقابلہ کیا جا ئے گا تحصیل حب اور گڈانی میں جو تر قیا تی کام ہوئے ہیں ان سے بلدیا تی دورکے کام نکا لیئے جا ئیں تو یہ دونو ں شہر کھنڈر کا منظر پیش کریں گے . ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے عباس گدور گو ٹھ میں کنڈ اتحاد کے زیر اہتمام شمو لیتی پر وگر ام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا .
اس موقع پر کنڈاتحاد کے علی مر اد گدور ، غلا م اکبر گدور کی قیادت میں سینکڑوں لوگو ں نے جام کما ل خان عالیا نی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے جام گر وپ میں شمو لیت کا اعلان کیا . شمو لیتی تقریب سے جام آف لسبیلہ نو اب جام کما ل خان عالیا نی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پہلے سال ہی نا راض ہو جا تا تو شاید حب و گڈانی کی حالت زار بہتر ہو تی ،بلو چستان کے دیگر اضلاع میں ایک بار ایم پی اے بننے والے نے اپنی حلقہ انتخاب میں بے شما ر تر قیا تی کام کر وائیں جبکہ یہاں تو 9با ر منتخب ہو نےوالے جو اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر سمیت وزیر بھی بنے وہ کا م نہیں کر سکیں جو انھیں کرنے چاہیے تھے کنڈ گڈانی میں اسکو ل ، کا لج ،ہسپتال ٹیکنیکل کا لج ، ٹیکنیکل سینٹر اسٹیڈ یمزسمیت دیگر بنیا دی سہولیات نہیں ہیں جبکہ حب میں قائم ٹی ٹی سی جام غلام قادر کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور میرے ناظمی دور میں گو رنمنٹ ہا ئی اسکول گڈانی میں سہو لیات فر اہم کی گئیں ، کنڈ گڈانی جیسے علا قے جہاں بڑے بڑے پروجیکٹ ہوں وہا ں ، تعلیم، روزگار اور روڈ جیسی سہولیا ت عوام کو میسر نہ ہوں تو وہ اپنے علا قے کے ایم پی اے پو چھیں کہ نیا ضلع بنانے کے بجا ئے ہمیں بنیا دی سہو لیات فر اہم کی جا ئیں اور ان سے پوچھا جا ئے کہ 40سالہ فنڈز کہا ں خرچ کیئے ہیں، تحصیل گڈانی کے علاقے اب بھی پسماند گی کے شکا ر ہیں کنڈ گڈانی سے وڈیر ہ خدابخش بلو چ اور غلام محمد گدور کے بلدیا تی دور کے تر قیا تی کام نکا ل دیئے جا ئیںتو کنڈ گڈانی کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے .
. .