پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ، گلو کارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پرایک تازہ ترین تصویر شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنی بیٹی ’مالتی میری‘ کو پیار سے دیکھ رہی ہیں جو ان کی ماں مدھو چوپڑا کی گود میں ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، آپ مجھے اپنے جوش اور ہر ایک دن کے تجربات سے بہت متاثر کرتی ہیں‘۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کی طرف سے بھی والدہ کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)


واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس والدین بنے تھے۔
اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)


اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اور نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی اداکارہ نے کہا ’’ ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘‘۔
بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔