بہت اچھی خبر، فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

برلن (قدرت روزنامہ) فیٹف سے پاکستان کیلئے بڑی اچھی خبر آگئی، فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق برلن میں فیٹف کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق صدر فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔
2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے ، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی ہے، جون 2018کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے فیٹف کا وفد جلد پاکستان دورہ کرے گا،اکتوبر میں پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ مزید برآں وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی دوسرے ممالک کی طرح گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے ، ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں دو ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا، امید جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے، پاکستان نے اپنا کیس بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہئے۔
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا کام تھا سفارتی سطح پر چیزوں کو منوانا، ہمارا کام تھا ہم نے فیٹف میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑا، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے سفارتی محاذ پر بڑا کام کیا۔،میں سمجھتی ہوں پاکستان نے اس سلسلے میں بڑا طویل عرصہ سفر کیا ہے، ہماری کوشش ہے ساری محنت کو ضائع نہ جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے،ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، ہم پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں ہمیں کریڈٹ لینے دینے سے فرق نہیں پڑتا۔ مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، گرے لسٹ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں یہ مناسب نہیں۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

15 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

31 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

41 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

44 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

55 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

58 mins ago