بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل نکل پڑا

کیرالہ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ کے 29 سالہ شہاب چوٹور نامی نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے رواں ماہ 2 جون کو کیرالہ سے پیدل نکلا، اہلخانہ، دوستوں، رشتے داروں اور مقامی افراد نے باہمت نوجوان کو بھرپور انداز میں الوداع کہا۔
شہاب نے اپنی ضرورت کی بنیادی چیزیں لی ہیں جن میں سلیپنگ بیگ، چار ٹی شرٹس، ٹراؤزر اور ایک چھتری شامل ہے، اس کے علاوہ وہ راستے میں آنے والی مساجد میں آرام کریں گے اور کھانا بھی وہیں کھائیں گے، اُنہوں نے ہر روز کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سے مکّہ مکرمہ پیدل جانے میں تقریباََ 280 دن لگیں گے اور شہاب کی خواہش ہے کہ وہ سال 2023 میں حج کی سعادت حاصل کرلیں، اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب نے کہا کہ ’اُن کا خواب تھا کہ وہ حج کے لیے بھارت سے مکّہ تک پیدل سفر کریں، وہ صحت مند ہیں اور دن میں کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کے قابل ہیں لہٰذا اُنہوں نے اپنے سفر کے آغاز کا فیصلہ کیا‘۔
شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے‘۔شہاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، آئیے اُن پر ایک نظر ڈالیں:

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shihab Chottur (@shihab_chottur)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shihab Chottur (@shihab_chottur)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by KATTA__CHUNKZ (@katta__chunkz)