جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بروز اتوار رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں چیئرمین عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان احتجاج سے خصوصی خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب شہر ، شہر بڑی اسکرینوں پر عوام کو دکھایا جائے گا، قوم بروز اتوار امپورٹڈ حکومت کی نا جائز مہنگائی کے خلاف حصہ لیں۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔