کراچی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے احکامات

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان حکومت نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو اتوار کی صبح رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ماہی گیروں کو اتوار کے روز واہگہ باڈر لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا جہاں انہیں پیر کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق تمام 20 ماہی گیروں کو فاؤنڈیشن کے اخراجات پر ملیر کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے واہگہ باڈر لاہور تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان 20 ماہی گیروں کو اتوار کی صبح 9 بجے ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی سے لاہور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے حسب سابق ماہی گیروں کو سفری اخراجات کے علاوہ اخراجات کی رقم اور کچھ تحائف بھی دیئے جا رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔
رہائی پانے والے ماہی گیروں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو، نارائن، بھانرا، لال جی، نان جی، دینیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔

Recent Posts

پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں…

8 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

18 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

20 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

23 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

28 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

34 mins ago