انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹے پر عمل کرائیں گے . چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے عدالت میں حلف سے متعلق مسائل ہیں تو اٹارنی جنرل حل کریں . اُن کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق عدالت میں قرآن پر حلف صرف مسلمانوں سے لیا جاتا ہے . چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں سے حلف ان کی مذہبی کتاب پر لیا جاتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کے ملازمتوں میں کوٹے پر عمل کرانے کے عزم کا اظہار کردیا . اسلام آباد میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں تھا تو اقلیتوں کے بہت سے کیسز سنے .
متعلقہ خبریں