اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے . نجی ٹی وی جیو کے مطابق مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق
رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے .
نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے . سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا . خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا . جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا . بعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی . خیال رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق ممبر قومی اسمبلی و سیاستدان جمشید دستی نے نکاح کر لیا، ان کا نکاح پشاور کے مہمند قبیلے میں گزشتہ روز ہوا . مظفر آباد میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی . انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے، رخصتی اگلے برس مارچ 2022ء میں ہونا قرار پائی تھی . سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے . اس سے قبل اپنی شادی کے لیے سرگرم جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کر لوں گا .
. .