حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، عدالت نوٹس لے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، جسے اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی پروا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرز کے ریزرو،1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی۔
سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایل این جی بھی مہنگی خریدی گئی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

21 mins ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

45 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

50 mins ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

1 hour ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

1 hour ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

1 hour ago