جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر کی شاہد آفریدی اور بابر اعظم سے رابطے اور ملاقات کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر منیب الباری نے شاہد آفریدی اور بابر اعظم سے رابطے اور ملاقات کی اپیل کر دی ۔ ’جیو سوپر‘ کو ایک انٹرویو میں منیب الباری نے بتایا کہ چھ وقت پہلے میری ایک سٹوری بنی تھی اور وہ بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس سٹوری پر بابر اعظم اور شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی اس وقت میں بہت خوش ہوا تھا۔

منیب نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد دونوں کھلاڑی مجھ سے آکر ملیں گے ، میں نے دونوں کھلاڑیوں کا بہت انتظار کیا تاہم ان کا کوئی جواب نہیں آیا نہ ہی وہ مجھ سے آکر ملے جس پر میں بہت مایوس ہوا ۔منیب نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی اور شاہنواز داہانی مجھ سے ملیں اگر نہیں مل سکتے تو مجھ سے فون پر رابطہ کریں اور مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ میں ان سے مل کر انھیں اپنا کرکٹ کا شوق دکھا سکوں تاکہ میرا شوق آگے بڑھے اور مجھے اچھی اکیڈمی میں ایڈمیشن کروایا جائے اور میں پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔

Recent Posts

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

18 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

32 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

50 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

59 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

1 hour ago