آپ ایک عظیم باپ ہیں۔۔ والد کے دن کے موقع پر دعا زہرہ کے والد اپنی بیٹی کو یاد کر کے رو پڑے، یمنیٰ زیدی نے بھی پیغام شئیر کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)گذشتہ روز فادرز ڈے کا عالمی دن منایا گیا جس میں سوشل میڈیا صارفین بالخصوص شوبز ستاروں نے اپنے اپنے والد کی محبت میں پیغامات شئیر کیئے۔
کسی نے اپنے والد کے ساتھ یہ دن منایا تو کسی نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں یہ دن سیلیبریٹ کیا۔مگر وہیں ایک ایسا باپ بھی تھا جو اس دن کو منانے سے محروم رہا، اور وہ تھے دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ دعا زہرہ اس وقت لاہور میں اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ موجود ہے اور یہاں والد اپنی بیٹی کو یاد کر کے رو رہے تھے جن کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو غمزدہ کر دیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فادرز ڈے کے موقع پر خاص طور پر مہدی علی کاظمی کو فادرز ڈے کی مبارکباد دی اور پیغام شئیر کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے دعا کے والد مہدی علی کاظمی کی جدوجہد پر ان کی تعریف کی ہے۔ مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کو گھر واپس لانے کے لیے ہر قدم اٹھایا اور اب انہوں نے اپنی بیٹی کو پانے کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
جب کہ ان کی بیٹی ابھی تک ان کے گھر آنے کے لیے تیار نہیں ہوئی لیکن وہ دعا کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اسے واپس گھر لانے کے لیے احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لکھا دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کو والد کا دن مبارک ہو۔آپ کو ایک عظیم باپ ہونے کا شکریہ۔ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔