نیوزی لینڈ کا دورۂ آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز کیلئے اسکواڈز کا اعلان

آئر لینڈ (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورۂ آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ٹام لیتھم آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ڈبلن میں ہوگا۔
آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم، ہنری نکلز، میٹ ہنری، ول ینگ اور جیکب ڈفی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔دورۂ آئر لینڈ میں او ڈی آئی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آل راؤنڈر میچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی، ایک ون ڈے جبکہ نیدر لینڈز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈولڈ ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس جا کر آرام کریں گے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

6 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

6 hours ago