پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود آئی ایم ایف لچک نہیں دکھارہا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو میثاق معیشت پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جس میں تمام سبسڈیز ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے، اس لیے انہوں نے وہی شرائط رکھی ہیں جو گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا جب کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف کسی قسم کی لچک نہیں دکھا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار معیشت پر حکومت کی رہنمائی کر رہے ہیں اور وہ حالات سے باخبر ہیں لیکن پی ٹی آئی نے معیشت ایسی خراب کردی ہے کہ اب اس طرح سے کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے۔

Recent Posts

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

1 min ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

12 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

17 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

22 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

28 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

37 mins ago