افغانستان میں زلزلہ، 255 افراد ہلاک

پکتیکا (قدرت روزنامہ)افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں۔
سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی رات گئے 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی رات 2 بج کر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے،تاہم یہاں اس زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Recent Posts

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

7 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

11 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

12 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

19 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

22 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

24 mins ago