’مجھے اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے‘، دعا زہرہ کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اس وائرل کلپ میں سنا جا سکتا ہےکہ دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے سے مختلف باتیں بتا کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے والدین نہ انہیں اپنے گھر میں جینے دیتے تھے اور نہ اب شادی کے بعد جینے دے رہے ہیں۔
نا صرف یہ بلکہ دعا زہرہ نے اپنے والدین کے حوالے سے یہ تک کہہ دیا کہ انہیں اب اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ دعا زہرہ نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانےکا ذکر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہےکہ دعا زہرہ کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔

واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دعا زہرہ کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دینے کے بعد یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے نوبیاہتا جوڑے کا پہلاانٹرویو کیا تھا جس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
دعا زہرا کے والدین کا اصرار ہے کہ ان کی بیٹی انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں خوفناک ماحول میں زندگی بسر کر رہی ہے۔
اس انٹرویو میں بھی دعا زہرہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کر کے خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

19 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

27 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

35 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

38 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

49 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago